بابر اعظم اور رضوان کے مداحوں کا آئی سی سی سے شکوہ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے گزشتہ روز ٹی 20 ورلڈ کپ کاؤنٹ ڈاؤن کی ایک ویڈیو اور تصویر شیئر کی گئی۔

آئی سی سی کی جانب سے بتایا گیا اب ٹی 20 ورلڈ کپ شروع ہونے میں صرف 100 دن باقی رہ گئے ہیں شیئر کی گئی ویڈیو میں قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس، ایرون فنچ اور شین واٹسن بھی شامل تھے۔

ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا اور اسے شیئر بھی کیا گیا۔

لیکن آئی سی سی پر اس وقت تنقید شروع ہوگئی جب پوسٹر میں مداح دنیا کے نمبر ون بیٹسمین بابر اعظم کو نہیں دیکھ سکے۔

آئی سی سی نے کاؤنٹ ڈاؤن تصویر میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو شامل کیا اور دیگر ممالک کی ٹیموں سے بھی ایک، ایک کھلاڑی کی شمولیت ہوئی۔

سماجی رابطوں کی سائٹ پر آئی سی سی کے پوسٹر پر بابراعظم اور محمد رضوان کی تصاویر نہ ہونے پر شائقینِ کرکٹ نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔