ڈسکہ: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے احسن اقبال کو دلیر قرار دینے پر پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کا ردعمل آگیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملکی تباہی والی غلامی کو دلیری قرار دینا عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنا ہے اس امپورٹڈ نے غلامی کا حق ادا کرنے میں خوب دلیری دکھائی۔
عثمان ڈار نے کہا کہ امپورٹڈ کی دلیری نے ملک کو مشکل اورعوام کو پریشان کررکھا ہے یہ چائے کی بات کرنے والےجعلی ارسطو کو کس نے برگرکھانے بھیج دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ہنستے بستے پاکستان کو اجاڑنے پرقوم کا غصہ انتہا پر ہے اس امپورٹڈ کی طرح قوم غلامی قبول کرنے کو ہر گز تیارنہیں۔
Situation Right Now#ArrestImranKhan#Ahsaniqbal#میں_بھی_عمران__ریاض_ہوں pic.twitter.com/wGFn4AWCGm
— Usama Yunas (@usama_yunas) July 8, 2022
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ قوم محب وطن اور دلیر ہے پاکستان کو خوددار چاہتی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے احسن اقبال کو ’چور چور‘ کو نعرے لگانے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ن لیگی رہنما کو دلیر قرار دیا تھا۔
یاد رہے کہ ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال فوڈ چین میں برگر کھانے گئے تو عوام نے انہیں دیکھ کر چور چور کے نعرے لگادیے تھے.