عید کا ملنا ملانا رنگ لے آیا، کرونا کیسز کی شرح 5 فیصد ہوگئی

اسلام آباد: ملک بھر میں عید الاضحیٰ کی سرگرمیوں اور دعوتوں کے بعد کرونا وائرس کیسز کی شرح 5 فیصد پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 1 مریض جاں بحق ہوا، جبکہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مزید 255 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 674 ٹیسٹ کیے گئے، مثبت کیسز کی شرح 5.46 فیصد ہوگئی۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے 100 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔