ن لیگ کو بڑا دھچکا، رکن اسمبلی کا استعفیٰ منظور، پی ٹی آئی میں شامل

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے لیگی ایم پی اے فیصل نیازی کا استعفی منظور کر لیا۔

فیصل نیازی نےاستعفی دے کر تحریک انصاف میں شمولیت کر لی ہے۔ ایم پی اےفیصل نیازی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سےقبل اپنا استعفی پیش کیاتھا۔

فیصل نیازی نےاپنا استعفیٰ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کو دیا تھا جو منظور کر لیا گیا۔

اس استعفے کے بعد پنجاب کے ایوان میں ن لیگ کے پاس 164 نشستیں رہ گئی ہیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ آج حمزہ شہباز کے پنجاب اسمبلی میں 2 ووٹ مزید کم ہو گئے فیصل نیازی نےاستعفیٰ دےدیا اور محمدکاشف جعلی ڈگری پرنا اہل ہو گئے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ 17جولائی کواس گرتی ہوئی دیوار کو آخری جھٹکا لگےگا 17جولائی کو ساری عمارت زمیں بوس ہو گی۔