پی ٹی آئی کم از کم 15 سیٹوں پر جیت رہی ہے، عمران خان

اسلام آباد: چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کم از کم 15 سیٹوں پر جیت رہی ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ جو نتائج آرہے ہیں اس کے مطابق پی ٹی آئی کم از کم 15 سیٹوں پر جیت رہی ہے، پولنگ اسٹیشنز پر تعینات پی ٹی آئی کے جوان چوکس رہیں۔

عمران خان نے کارکنوں کو اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ ایجنٹس ریٹرننگ افسر سے نتائج حاصل کیے بغیر اپنی جگہ نہ چھوڑیں۔

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کے بیس حلقوں میں ضمنی انتخاب آج ہورہے ہیں، پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک کے نتائج کیمطابق پی ٹی آئی کو ن لیگ پر واضح برتری حاصل ہے۔