لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ ن لیگ کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنے چاہیے۔
پنجاب کے ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ ن لیگ کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنے چاہیے اور عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، دل بڑا کرنا چاہیے، جہاں کمزوریاں ہیں ان کی نشاندہی کرکے انہیں دور کرنے کیلئے محنت کرنی چاہیے۔
مسلم لیگ ن کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنا چاہییں۔ عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکانا چاہیے۔ سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔ دل بڑا کرنا چاہیے۔ جہاں جہاں کمزوریاں ہیں، ان کی نشاندہی کر کے انھیں دور کرنے کے لیے محنت کرنی چاہیے۔ انشاءاللّہ خیر ہو گی۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 17, 2022
خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو 17 سیٹوں پر برتری حاصل ہے جب کہ ن لیگ کو صرف 2 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔