گال ٹیسٹ میں سری لنکا کی پوزیشن مستحکم ہوگئی، پاکستان کے خلاف 333 رنز کی برتری حاصل کرلی
تفصیلات کے مطابق دنیش چندی مل کی ذمے دارانہ اننگز نے سری لنکا کو پاکستان کے خلاف ایک عمدہ ٹارگٹ دینے کی جانب گامزن کردیا ہے، گو کہ پاکستان کے اسپنر اٹیک نے آئی لینڈرز کی دوسری اننگز میں آٹھ وکٹیں اڑائی تاہم وہ سری لنکن بیٹرز کی جانب سے تیزی سے کرتے رنز کو نہ روک سکے۔
گال ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز سری لنکا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 37 رنز سے کھیل کا آغاز کیا، اوشادا فرنینڈو 64 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے کسن راجیتھا صرف 7 اور اینجلو میتھیوز 9 رنز بنا کر پویلین لوٹے، کوشل مینڈس نے 76، دھنن جایا نے 2، نیروشن نے 12 رنز اسکور کیے۔
یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم نے بابراعظم کو عظیم کھلاڑی قرار دے دیا
دنیش چندی مل نے ٹیل اینڈرز کی مدد سے ٹیم کے مجموعے کو آگے بڑھایا، بیٹر نے عمدہ نصف سینچری کی مدد سے 86 رنز اننگز کھیل کر اس وقت کریز پر موجود ہیں جبکہ ان کا ساتھ پربھاتھ جے سوریا 4 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔
پاکستان کی طرف سے محمد نواز نے 5 اور یاسر شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔