ن لیگ نے 20 سیٹوں میں سے 19 پر لوٹوں کو ٹکٹ دیے

لاہور: مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات کی 20 سیٹوں میں سے 19 پرٹکٹ لوٹوں کو دیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں 19 ٹکٹ لوٹوں کو بانٹ دیے جبکہ صرف لاہور کی نشست پی پی 158 پر ن لیگی امیدوار احسن شرافت کو ٹکٹ دیا گیا۔

پی پی 158 کی نشست سابق وزیر علیم خان کے ڈی سیٹ ہونے پرخالی ہوئی تھی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ علیم خان نے خالی نشست پر الیکشن لڑنے سے انکارکیا تو ٹکٹ لیگی کارکن کودیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ 272 میں زہرہ بتول منحرف ہوئیں تو ان کی جگہ بہو زہرہ باسط کو ٹکٹ دیا گیا وہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی باسط بخاری کی اہلیہ ہیں۔

https://urdu.arynews.tv/pp7-rawalpindi-a-decision-on-pti-petition/

علاوہ ازیں پی پی 7 راولپنڈی کے آراو نے کل ساڑھے 11 بجے تمام امیدواروں کوطلب کرلیا، پی ٹی آئی کے شبیر اعوان نے حلقے میں راجہ صغیر کی کامیابی کو چیلنج کررکھا ہے۔

ن لیگ کے راجہ صغیر احمد نے 68 ہزار 906 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ پی پی 7 سے پی ٹی آئی کے شبیر اعوان نے 68 ہزار 857 ووٹ لیے تھے۔

یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 16 اور مسلم لیگ (ن) نے 3 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جب کہ ایک نشست آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔