خیبرپختونخوا اسمبلی نے ماحول دوست اقدام کرتے ہوئے پلاسٹک بیگ کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی۔
تفصیلات کے مطابق کےپی اسمبلی نے ماحولیاتی تحفظ ترمیمی بل 2022 کی منظوری دے دی جس کے مطابق پلاسٹک بیگ کی درآمدات خریدو فروخت اور استعمال پر پابندی ہو گی۔
بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ پلاسٹک بیگ کی تیاری ، ترسیل و خرید و فروخت کے لئے تمام لائسنس منسوخ کر دیے گئے ہیں اور خلاف ورزی کےمرتکب افرادکےخلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائی گی۔
بل میں خلاف ورزری پر سزا اور جرمانوں کا تعین کیا گیا ہے۔ ایک ماہ قابل توسیع قید سمیت 5 لاکھ تک جرمانہ کرنے کی سزا ہو گی۔ مجسٹریٹ کوخلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف کارروائی کا اختیار ہو گا۔
اہم بل کی منظوری کے بعد کے پی اسمبلی کا اجلاس جمعہ تک ملتوی کر دیا گیا۔