بھارتی ٹیم کو بڑا جھٹکا

بھارتی ٹیم کو دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا۔ نائب کپتان کے ایل راہول کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

انجری کے باعث کئی ہفتے کھیل سے دور رہنے والے کےایل راہول ٹیم میں شمولیت کے بعد کورونا کی زد میں آگئے۔
کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کی دورہ ویسٹ انڈیز میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی نے تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ کے ایل راہول کی کورونا کے بعد آئیسولیشن میں چلے گئے ہیں۔

KL Rahul

کے ایل راہول اگست میں زمبابوے کے خلاف ٹیم انڈیا کی قیادت کرنے والے تھے تاہم اب ان کا انتخاب ان کی صحت یابی پر منحصر ہے۔

واضح رہے کہ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔