وزیراعظم کی کے 2 سر کرنے پر پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کو مبارکباد

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے 2 سر کرنے پر پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کو کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے 2 سر کرنے پر پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ثمینہ بیگ پاکستانی خواتین کے عزم و ہمت کی علامت بن کر ابھری ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ثمینہ بیگ نےثابت کیاکہ کوہ پیمائی کےصبرآزماکھیل میں مردوں سےپیچھےنہیں، امید ہے وہ دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم اسی جذبے سے لہراتی رہیں گی۔

خیال رہے پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ نے کارنامہ انجام دیتے ہوئے دنیا کی دوسری اونچی چوٹی سر کر لی اور کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔