پی ٹی آئی پنجاب میں تنظیمی تبدیلیاں نہیں ہو رہیں ، حماد اظہر

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ مجھے تحریک انصاف پنجاب کا صدر بنائے جانے کے حوالے سے خبریں غلط ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مجھے پی ٹی آئی پنجاب کا صدر لگانے کے حوالےسے خبریں غلط ہیں۔

حماد اظہر نے واضح طور پر تردید کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ پی ٹی آئی پنجاب چیپٹر میں کوئی تبدیلیاں نہیں ہو رہی ہیں۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے پی ٹی آئی پنجاب میں بڑی تبدیلی کا عندیہ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا پنجاب میں بڑی تبدیلی کا عندیہ

رپورٹ کے مطابق لاہور میں پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ یاسمین راشد بہت اچھی اور متحرک لیڈر ہیں لیکن ان کے طبی معاملات ہیں، اب حماد اظہر کو تحریک انصاف پنجاب کی صدارت سونپی جائے گی۔