چڑیا گھر سے فرار بندر نے کمسن بچی پر حملہ کر دیا

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک چڑیا گھر سے فرار ہونے والے خطرناک بندر نے کمسن بچی پر حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بندر کا بچی پر حملہ کرنے کا ہولناک منظر سی سی ٹی وی میں ریکارڈ کرلیا گیا۔

ویڈیو میں دو سالہ یوکرینی پناہ گزین بچی گھر کے باہر دیگر بچوں کے ساتھ کھیل رہی تھی کہ اچانک بندر نمودار ہوا اور اس نے بچی کو ٹانگ سے دبوچ لیا۔

بچوں کے چیخنے پر والدین بچانے پہنچے مگر بندر باز نہ آیا اور بار بار حملہ کرتا رہا۔ بچی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے والدین کی شکایت پر تحقیقات شروع کر دی۔ چڑیا گھر ماسکو کے معروف وکیل کی اہلیہ کا ہے۔