پنجاب حکومت کی سفارش ، لاہور اور راولپنڈی میں رینجرز تعینات

لاہور : وفاقی حکومت نے امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کے خدشے کے پیش نظر لاہور اور راولپنڈی میں رینجرز تعینات کردی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی سفارش پر وفاقی حکومت نے 2 اضلاع میں رینجرز تعینات کردی ، لاہور اور راولپنڈی میں  4 ہزار رینجرزجوان تعینات کئے گئے ہیں۔

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے امن و امان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے اسلیے رینجرزتعینات کی گئی ہے۔

گذشتہ روز پنجاب حکومت نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے رینجرز تعیناتی کی درخواست کی تھی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں رینجرز تعیناتی کی درخواست وزارت داخلہ کو موصول ہو گئی ، جسے منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھجوا دیا گیا ،کابینہ کی منظوری کےبعد رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دی جائے گی۔