پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کہا ہے کہ ٹرک کی بتی کے پیچھے نہیں لگیں گے، الیکشن کی تاریخ ملنے پر بات کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے نے ملک میں نئے الیکشن کے حوالے سے مشاورت کی اطلاعات پر اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جو خبر آئی ہے ایک اور جگہ سے آئی ہے۔ جب تک الیکشن کی تاریخ نہیں ملتی ہم کس چیز پر بات کریں۔
ہمارا موقف واضح ہے، الیکشن کی تاریخ ملنے تک کوئی بات چیت نہیں ہوسکتی۔ چیف الیکشن کیشنر استعفیٰ دے، نئے الیکشن اور نگراں حکومت کی تاریخ بتائیں۔
شیریں مزاری نے مزید کہا کہ ہمیں الیکشن کی ٹھوس یقین دہانی چاہیے۔ ماضی میں بھی کچھ یقین دہانیوں کرائی گئیں۔ اب ٹرک کی بتی کے پیچھے نہیں لگیں گے۔ نئے الیکشن کی تاریخ ملنے پر ہی بات کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان قوم کے پاس گئے اس نے فیصلہ دیدیا۔ قوم ہمارے ساتھ ہے۔ سازش کے تمام کرداروں کو مسئلہ پڑ گیا ہے۔ آج پی ٹی آئی اور قوم ایک طرف جب کہ ریاست دوسری طرف ہے۔ حکومت استحکام اور جمہوریت چاہتی ہے تو ہم ایک بڑی طاقت ہیں اسے ہم سے بات کرنی ہوگی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ریاست کے تمام اثاثے انہوں نے بیچ ڈالے۔ ریفرنس لایا گیا کوئی سوال نہ اٹھائے۔ الیکشن کی ضرورت سازشیوں کو ہے عمران خان کے لیے تو قوم باہر آچکی ہے اور وہ ان کے بیانیے کے ساتھ ہے۔ جو سمجھتے ہیں کہ اب بات ہوسکتی ہے تو وہ کیا الیکشن کمشنر سے استعفیٰ نہیں لے سکتے؟