شدید معاشی بحران کے باوجود شہباز حکومت نے تشہیری مہم کیلیے کروڑوں کی گرانٹ منظور کرالی

شہباز شریف 242

ملک اس وقت شدید ترین معاشی بحران سے دوچار ہے لیکن شہبباز شریف حکومت کو ان حالات میں بھی اپنی تشہیر کی فکر ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک اس وقت شدید معاشی بحران سے دوچار ہے لیکن شہبباز حکومت کو ان حالات میں بھی اپنی تشہیر کی فکر ہے۔ حکومت نے تشہیری مہم کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔

 ای سی سی نے وزارت اطلاعات کے لیے 75 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی ہے جو کہ تہشیری مہم کے لیے دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت اطلاعات نے یوم آزادی کی تقریبات کے لیے ایک ارب 10 کروڑ روپے مانگے تھے۔ وزارت اطلاعات اس گرانٹ سے 14 اگست منانے کے لیے تشہیری مہم چلائے گی۔