لاہور : آل پاکستان انجمن تاجران نے مطالبہ کیا ہے کہ مفتاح اسماعیل سے وزیر اعظم فی الفوراستعفیٰ لیں، مفتاح اسماعیل قوم کو کرب میں ڈال کر مسکرا رہا ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بجلی کےکمرشل میٹرز پر سیلز ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے ، وزیر اعظم مفتاح اسماعیل سے فی الفوراستعفیٰ لیں۔
سیکرٹری جنرل نعیم میر نے کہا کہ فکس ٹیکس اسکیم کا عملی خاکہ بہت بھیانک ہے، صفر یونٹ بجلی استعمال کرنے والے کا بھی 3ہزار بل آ گیا ہے،نعیم میر
نعیم میر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے چھوٹے تاجر کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے، مفتاح اسماعیل کسی مخصوص ایجنڈے پر ہے ، مفتاح اسماعیل قوم کو کرب میں ڈال کر مسکرا رہا ہوتا ہے۔
آل پاکستان انجمن تاجران نے کہا کہ ہم ماہانہ ٹیکس نہیں دیں گے ، 100 یونٹ کمرشل استعمال کرنے والے کو فکس ٹیکس سے مستثنی قرار دیا جائے۔
سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ مفتاح صاحب آپ کا اب گھیراؤ ہو گا، ہم فنانس منسٹری آئیں گے ، ہڑتالیں کریں گے۔