بجلی میں قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کیوں ہوا؟ حماد اظہر کا اہم انکشاف

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے حکومت کی جانب سے آج ایک بار پھر بجلی کی قیمت میں اضافے کی اہم وجہ بتادی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومت کی جانب سے آج ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ آج بجلی کے بنیادی ٹیرف میں حکومت نے 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں آگے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اضافے کی وجہ ن لیگ کے امپورٹڈ ایندھن پر چلنے والے پاور پلانٹ ہیں۔ یہ پاور پلانٹ مہنگی ترین بجلی بنا رہے ہیں۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ پوری قوم ن لیگ کی غلطی کی قیمت ادا کر رہی ہے۔

 

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے آج ایک بار بجلی کی قیمت میں اضافے کے اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے ایک بار پھر عوام پر بجلی بم گرا دیا

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کابینہ نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ بجلی کی قیمت میں 26 جولائی سے ساڑھے  3روپے فی یونٹ اضافہ ہوگا اور اگلے ماہ بھی ساڑھے 3روپے فی یونٹ اضافہ ہوگا۔