اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان دباؤ میں طاقت ور ہوکر ابھرے ہیں۔
اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ جمہوریت میں سیاسی بحران حد سے بڑھے گا تو مسائل ہوتے ہیں ہم نے یہ تو نہیں کہا کہ عمران خان کو واپس وزیراعظم بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ان سے ملک 2023 تک چلتا ہے تو چلالیں ہمیں ان کو گھر بھیجنے کی کیا ضرورت ہے گھر تو ہم انہیں آج بھی بھیج سکتے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہم کہہ رہے ہیں سب سے پہلے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں اور شفاف الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن غیرجانبدار ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں: تمام حکومتی رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں، فواد چوہدری کا مطالبہ
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر یہ گورنر راج لگائیں تو ماضی کی طرح عدالت سے واپس ہوجائے گا ان کے پاس اخلاقی اور قانونی دلیل نہیں ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ والوں کو آج کل کوئی پوچھتا ہے تو انہیں اس کا ہاتھ چومنا چاہیے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ سندھ اسمبلی نہیں توڑیں گے تو پنجاب اور کے پی کیوں اسمبلی توڑیں گے خیبرپختونخوا میں ہماری حکومت ہے، کشمیر، جی بی بھی ہمارے ساتھ ہے۔