شادی کی تقریب کے دوران گھوڑا بدک گیا، کئی باراتی زخمی، ویڈیو وائرل

اتر پردیش: بھارتی ریاست اتر پردیش میں شادی کی تقریب کے دوران گھوڑے کے بدکنے سے کئی باراتی زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے علاقے ہمیر پور میں پیش آیا ہے جہاں شادی کی تقریب کے دوران گھوڑا بدک گیا، جس کے نتیجے میں آس پاس کھڑے کئی باراتی زخمی ہوگئے، خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گھوڑے کے آپے سے باہر ہونے کا واقعہ ممکنہ طور پر لاؤڈ اسپیکر پر اونچی آواز میں گانے چلانے, باراتیوں کی جانب سے مسلسل شور اور ہوا میں نوٹ اچھالنے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیز آواز میں گانے چل رہے ہیں جبکہ باراتیوں کی جانب سے نوٹ بھی نچھاور کیے جارہے کہ اس دوران گھوڑا بدک پر شہریوں پر چڑھ دوڑتا ہے۔