ملک میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 49 ہزار 500 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1029 روپے اضافے سے ایک لاکھ 28 ہزار 172 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا اور سونے کی قیمت 12 ڈالر کم ہوکر 1718 ڈالر فی اونس رہی۔
دوسری جانب ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ آج بھی جاری رہا اور انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 5 پیسے مہنگا ہوگیا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/eqZbQADarW pic.twitter.com/X4GQD5OyO8
— SBP (@StateBank_Pak) July 26, 2022
انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 232.93 روپے رہا.علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 236 روپے رہا اور اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر 3 روپے مہنگا ہوا ہے۔