قومی کرکٹر انور علی کے ہاں ننھی پری کی آمد

کراچی: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر انور علی کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر انور علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ننھی پری کی پیدائش کی اطلاع دی۔

تصویر میں انور علی کو بیٹی کو گود میں اٹھائے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمدللہ بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

انور علی کو بیٹی کی پیدائش پر ساتھی کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے اور ننھی پری کے لیے دعائیں بھی کی جارہی ہے۔

فاسٹ بولر شاہنواز دہانی نے انور علی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’ماشا اللہ مبارک ہو بھائی۔‘

آل راؤنڈر یاسر عرفات، سہیل تنویر سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی انور علی کو بیٹی کی پیدائش پر مبارک باد دی۔