کراچی: وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر نجکاری عابد حسین بھایو کو پرائیویٹائزیشن کمیشن کا چیئرمین مقرر کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین نجکاری کمیشن کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق وزیر نجکاری عابد حسین بھایو کو پرائیویٹائزیشن کمیشن کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین پرائیویٹائزیشن کی تقرری نجکاری آرڈیننس کے تحت کی ہے۔
خیال رہے کہ سابق چیئرمین سلیم احمد کے استعفے کے بعد یہ عہدہ خالی تھا، چئیرمین نجکاری کمیشن سلیم احمد نے 14 جولائی کو ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
سلیم احمد نے اس سال 18 جنوری کو چئیرمین پرائیویٹائزیشن کا عہدہ سنبھالا تھا ان کا فنانشل سیکٹر میں ملکی و بین الاقوامی سطح پر وسیع تجربہ تھا۔