نومنتخب وزیراعلی ٰپنجاب پرویزالہٰی آج عمران خان سے ملاقات کریں گے

اسلام آباد : نومنتخب وزیراعلی ٰپنجاب پرویزالہٰی آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کریں گے، جس میں صوبائی کابینہ کی تشکیل اورممکنہ وزراکے ناموں پرغور ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق نومنتخب وزیراعلی ٰپنجاب پرویزالہٰی اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے درمیان ملاقات آج ہوگی ، ملاقات میں مونس الٰہی بھی شرکت کریں گے۔

ملاقات میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پرگفتگو ہوگی اور صوبائی کابینہ کی تشکیل اورممکنہ وزراکے ناموں پرغور ہو گا۔

ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی دوست مزاری کےخلاف تحریک عدم اعتماد لانےپر مشاورت کی جائے گی اور ساتھ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے ناموں پر بھی غور ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ نامزد کرنے پر عمران خان کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔

یاد رہے رات گئے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پرویزالٰہی وزیراعلیٰ پنجاب کاحلف اٹھانے اسلام آباد پہنچے، ایوان صدرمیں حلف برداری کی پروقار تقریب ہوئی۔

چوہدری پرویزالہیٰ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھایا، گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی جانب سےحلف لینے سےانکار کے بعد صدرمملکت عارف علوی نے چودھری پرویز الٰہی سے ان کےعہدے کا حلف لیا۔