اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، پرائیویٹ اسکولز کی ریگولیٹری اتھارٹی پیرا کی چیئرپرسن ضیاء بتول کو عہدے پر بحال کر دیا۔
جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی تو ہائی کورٹ نے انٹرا کورٹ اپیل میں سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کردیا۔
عدالت نے وفاقی حکومت اور امتیاز علی قریشی و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
https://urdu.arynews.tv/order-to-remove-chairperson-of-private-schools-regulatory-authority/
سنگل بنچ نے ضیاء بتول کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے بطور چیئرپرسن تعیناتی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیا تھا۔
عدالت نے وزارت تعلیم کو نئے چیئرمین یا چیئرپرسن کی تعیناتی کا عمل شروع کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔