زمبابوے حکومت نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ملک میں سونے کے سکے متعارف کرا دیے جنہیں باآسانی نقد رقم میں تبدیل کیا کروایا جا سکتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سونے کے سکے مرکزی بینک کی جانب سے پیر کے روز متعارف کرائے گئے۔ ابتدائی طور پر کمرشل بینکوں کو دو ہزار سکے دیے گئے ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق سونے کے سکوں کو کسی بھی وقت نقد کروایا جا سکتا ہے، انہیں ملکی اور بین الاقوامی تجارت سمیت دیگر اقسام کی لین دین کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
سونے کے سکوں کو خریدنے کے بعد 180 دنوں کے اندر استعمال کرنا ہوگا۔ ایک سکے کی تیاری میں 31 اعشاریہ 1 گرام سونا استعمال ہوا ہے۔
تاجر اور کمپنیاں سونے کے سکے خریدنے کے لیے مقامی کرنسی ایکسچینز یا پھر بینکوں سے رابطہ کر سکتی ہیں۔
ایک سکہ 18 سو سے زائد امریکی ڈالر میں دستیاب ہے۔ اس کا نام مشہور وکٹوریہ آبشار ’موسی اوآتونیا‘ کے نام پر رکھا گیا ہے۔