اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخابی عمل کو ن لیگ نے متنازع قرار دیدیا۔
رہنما ن لیگ عطاتارڑ نے الزام عائد کیا ہے کہ پرویزالٰہی اور مونس نے منصوبہ بنایا الیکشن دھاندلی زدہ کرائےجائیں اسپیکرپنجاب اسمبلی کےلیے الیکشن آئینی طور پر کالعدم ہیں۔
عطاتارڑ نے کہا کہ انتخابی عمل میں کچھ بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبرز تھے اور کچھ پر نہیں عدالتی ان کیلئے رات کو کھل سکتی ہیں توہمارےلیےکیوں نہیں مطالبہ ہےاسپیکرپنجاب اسمبلی کیلئےدوبارہ انتخاب کرایا جائے دوبارہ انتخاب کرایا جائے 4بیلٹ پیپرزبھی غائب ہیں۔
دوسری جانب اسپیکر کے امیدوار سبطین خان نےپینل آف چیئرمین کو تحریری اعتراض جمع کرا دیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن 4 بیلٹ پیپرز لے گئے ہیں فوری ریکوری کرائی جائے بیلٹ پیپرزمیرےخلاف استعمال ہوسکتےہیں۔