‘بیرونی سازش کا "مس ایڈونچر” قوم پر بڑاعذاب ثابت ہوا’

شہباز گل

لاہور: رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ بیرونی سازش کا مس ایڈوانچر پاکستانی قوم پر بڑا عذاب ثابت ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ٹوئٹر پیغام میں شہباز گل نے شہباز حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک میں
بیروزگاری میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پرموجود ہے۔

انہوں نے لکھا کہ روزکسی نئی انڈسٹری کے بند ہونے کی خبرآرہی ہے، ثابت ہوا کہ بیرونی سازش کا مس ایڈونچر پاکستانی قوم پر بڑا عذاب ثابت ہوا ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی موقف دہراتے ہوئے لکھا کہ تمام مسائل کا حل صرف شفاف الیکشن ہیں، نوٹ کرلیں۔

گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے اظہار خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ‘ پی ڈی ایم کا اب اقتدار سے چمٹے رہنا پاکستان کے مفاد کے شدید خلاف ہے

حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے ملک کو تباہ کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھ رہی، نام نہاد تجربہ کاروں نے ملک کو دیوالیہ پن کے دہانے پر لا کھڑا کیا۔

حماد اظہر نے مزید لکھا ہے کہ دوست ممالک بھی وفاقی حکومت کو مصنوعی اور عارضی سمجھتے ہیں، اس وقت ان کا اقتدار سے چمٹے رہنا پاکستان کے مفاد کے شدید خلاف ہے۔