پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسینیٹر فیصل جاوید نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر کہا ہے کہ یہ فارن فنڈنگ نہیں بلکہ حب الوطنوں کی فنڈنگ ہے۔
پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے ممنوعہ فنڈنگ فیصلے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ یہ فارن فنڈنگ نہیں بلکہ حب الوطنوں کی فنڈنگ ہے، پاکستانی خود اپنے ملک کو چلا رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید لکھا کہ عظیم جذبہ حب الوطنی سے سرشار تمام پاکستانیوں کو سلام۔
فارن فنڈنگ نہیں – حب الوطنوں کی فنڈنگ ہے یہ – خود پاکستانی اپنے ملک کو چلا رہے ہیں – اس عظیم جذبہ حب الوطنی سے سرشار تمام پاکستانیوں کو سلام –
یہ دیس ہمارا ہے
اسے ہم نے سنوارا ہے
اس کا اک اک ذرہ
ہمیں جان سے پیارا ہے pic.twitter.com/ROYFFpNgpS— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) August 2, 2022
واضح رہے کہ آج الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مختصر فیصلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوتی ہے، پی ٹی آئی نے تیرہ اکاؤنٹس کی تفصیلات نہیں دیں۔
تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ متفقہ طور مسترد کردیا
عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں پی ٹی آئی قیادت نے کہا کہ پہلے دباؤ میں آئے نہ اب آئیں گے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ بد نیتی پر مبنی ہے۔