پیپلز پارٹی کی ایم پی اے کا یونیورسٹی وائس چانسلر پر ہراسانی کا الزام غلط نکلا

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شازیہ سنگھار کا بینظیر بھٹو یونیورسٹی کے وائس چانسلر اختر بلوچ پر ہراسانی کا الزام غلط نکلا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم نے بے نظیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اختر بلوچ پر ہرانسانی کے الزام کی رپورٹ سندھ حکومت انکوئری کمیٹی کو بھجوادی ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے بھجوائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شازیہ سنگھار کا جنسی ہراسانی کا الزام غلط ہے، موبائل ڈیٹا میں ہراسانی کا کوئی مواد نہیں ملا۔

خیال رہے کہ ایم پی اے شازیہ سنگھار نے وی سی ڈاکٹر اختر بلوچ پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا، جس کے بعد ایم پی اے کے دباؤ پر حکومت سندھ نے وی سی کو جبری رخصت پربھیج دیا تھا۔