بارشوں کی پیش گوئی پر سی اےاے نے ہدایات جاری کر دیں

مون سون بارشوں کی پیش گوئی پر سول ایوی ایشن (سی اےاے) نے اقدامات کے احکامات جاری کر دیے۔

سی اے اے کے شعبہ ائرسائیڈ نے متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا ہے۔ ہلکے وزن کے ہوائی جہازوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رن ویز، ٹارمک ایریا میں آلات کو بھی حساس مقامات سے ہٹا دیا جائے اور بارش کے دوران کیڑے مکوڑوں کے خاتمے کیلئےاسپرے کویقینی بنایا جائے۔

سی اے اے ک اکہنا ہے کہ جہازوں سے پرندوں کو دوررکھنے کیلئےاضافی برڈ شوٹرز تعینات کیے جائیں جب کہ ایئرفیلڈ لائٹنگ پارٹی رن ویز اور اطراف میں برقی آلات کی فعالیت کویقینی بنائیں۔

رن ویز کے اطراف میں گڑھوں کوبھرنے کا کام فوری مکمل کیا جائے اور فالومی وین کو ہنگامی حالات کے دوران مکمل متحرک رکھاجائے۔