ریاض: سعودی وزارت حج وعمرہ نے زائرین کو اب حج اور عمرہ کے لیے فیس کی ادائیگی قسطوں میں کرنے کی سہولت دے دی ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے حالیہ کامیاب حج سیزن کے نفاذ کے بعد اگلے برس کیلئے مقامی زائرین کیلئے حج پالیسی کا اعلان کردیا ہے، حرمین شریفین کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سامنے آنے والی معلومات کے مطابق سعودی حکومت نے آئندہ برس سے مقامی زائرین کیلئے لاٹری سسٹم ختم کرتے ہوئے براہ راست رجسٹریشن کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں 65 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے 25 فیصد کوٹہ مختص کیا جائے گا۔
وزارت نے مقامی زائرین کیلئے ادائیگی کا ایک نیا منصوبہ بھی متعارف کرایا ہے، جس کے تحت حجاج کرام اپنے واجبات دو قسطوں میں ادا کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا ڈی پورٹ ہونیوالے حج وعمرے کیلیے سعودی عرب آسکتے ہیں؟
وزارت حج و عمرہ نے قسطوں ادائیگی کی سہولت فی الحال مقامی زائرین کو دی گئی ہے تاہم وزارت کی جانب سے جلد ہی غیر مقامی افراد کے لیے بھی یہ سہولت متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔
سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت کی جانب سے حج رجسٹریشن کا آغاز اگلے ماہ سے شروع کیے جانے کا امکان ہے۔
NEWS | Ministry of Hajj and Umrah Plans regarding #Hajj1444 for Domestic Pilgrims:
– Cancelling Lottery allocation system and allowing direct registration
– 25% of quota allocation for Pilgrims above the age 65 years.
– Addition of a new package “Economic 2” pic.twitter.com/PlTGxiGvbe— Inside the Haramain (@insharifain) August 19, 2022