آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی، ’پاکستان کے دیوالیہ ہونےکا خطرہ ختم‘

شہباز شریف 242

وزیراعظم میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سےمعاشی طور پر دیوالیہ ہونےکا خطرہ ختم ہو گیا اللہ کاشکر ہےکہ پاکستان مشکل معاشی امتحان سےسرخرو ہو کر نکلا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈی نیشن سینٹر قائم کر دیا گیا۔

اجلاس میں قومی سطح پر تعمیرِنو کا منصوبہ تیار کرنےکافیصلہ کیا گیا۔

https://urdu.arynews.tv/imf-approves-fund-for-pakistan/

آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کو پاکستان کی معیشت کیلئےمثبت پیشرفت قرار دیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سےمعاشی طور پر دیوالیہ ہونےکاخطرہ ختم ہوگیا اللہ کا شکر ہےکہ پاکستان مشکل معاشی امتحان سےسرخروہو کر نکلاہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام ایک مرحلہ ہےلیکن ہماری منزل معاشی خودانحصاری ہے پروگرام کی بحالی سے پاکستان میں معاشی استحکام آئےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پروگرام کی بحالی کیلئےمفتاح اسماعیل اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں اللہ سےدعا ہےآئی ایم ایف کا یہ آخری پروگرام ہو اور آئندہ ضرورت نہ رہے پرامید ہوں ایک بارپھرآئی ایم ایف کو خداحافظ کہیں گے۔