راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پیش گوئی کی ہے کہ ستمبراوراکتوبرسیاسی بھونچال لائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ستمبراوراکتوبر ستم گر مہینےہیں یہ سیاسی بھونچال لائیں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ن اورش ہی آمنےسامنےنہیں پی ڈی ایم بھی ٹوٹ پھوٹ کاشکارہوگی ، تعیناتیاں،تنزلیاں،تبدیلیاں ،اہم عدالتی فیصلے انہی 2 مہینوں میں ہوں گے۔
انھوں نے خبر دار کیا کہ سیلاب کے بعد غذائی اور وبائی بحران آئے گا۔
شریف خاندان کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کےراستےکی رکاوٹ شہبازشریف خودبنیں گے۔
ستمبر اور اکتوبر ستمگر مہینے ہیں یہ سیاسی بھونچال لائیں گے۔ن اور ش ہی آمنے سامنے نہیPDMبھی ٹوٹ پوٹ کا شکار ہوگی۔تعیناتیاں،تنزلیاں،تبدیلیاں اور اہم عدالتی فیصلے انہی دو مہینوں میں ہوں گے۔سیلاب کے بعد غذائی اور وبائی بحران ائے گا۔نوازشریف کے راستے کی رکاوٹ شہباز شریف خود بنیں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 1, 2022
اس سے قبل اپنے ٹوئٹ میں سابق وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ دنیا میں تیل کی قیمت گررہی ہیں اور حکومت ڈیزل 10 روپے اور بجلی4.5روپے مہنگی کررہی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عوام کو بے زبان اور بے آوازسمجھنے والے پچھتائیں گے، غذائی قلت گوداموں اور دکانوں کو لوٹ کھائے گی۔