حرمین شریفین امور کے نگراں شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے پاکستانی سیلاب زدگان کی امداد کی اپیل کر دی۔
شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے پاکستانی عوام ہمارے بھائی ہیں جن سے گہرے تاریخی روابط ہیں۔
انہوں نے اپیل کی کہ مملکت میں بسنے والے شہری و غیرملکی پاکستانی سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے اپنے عطیات کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد میں جمع کروائیں۔
The President Sheikh Sudais urges a response to the national campaign for the relief of the brotherly Pakistani 🇵🇰 people and calls for extending a helping hand and benevolence to them to overcome the humanitarian catastrophe caused by the devastating floods. pic.twitter.com/UMe5sDE1bc
— Inside the Haramain (@insharifain) September 13, 2022
مسجد الحرام کے امام و خطیب نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پرسیلاب زدگان کی بحالی اور امداد کے لیے قومی مہم شروع کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
سعودی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد کیلئے سعودی عرب میں براہ راست نشریات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے لیے 100 ٹن امدادی سامان بھیجا جائے گا۔