کپل شرما شو سے شہرت پانے والے کامیڈین سنیل گروور نے سڑک کنارے بیٹھ کر زیورات بیچنا شروع کر دیا، لیکن کیا واقعی؟
دراصل بالی ووڈ اداکار سنیل گروور نے جمعرات کو انسٹاگرام پر ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ سڑک کنارے بیٹھے جیولری فروخت کرتے نظر آتے ہیں۔
انھیں اس طرح بیٹھ کر راہگیر بھی یہی سمجھے کہ زیور برائے فروخت ہیں لیکن سنیل نے انکشاف کیا کہ یہ فروخت کے لیے نہیں ہیں، سنیل گروور نے اس مزاحیہ ویڈیو پر بہ طور کیپشن بھی لفظ پرسنل لکھا ہے۔
View this post on Instagram
ایک خاتون نے جب خریدنے کی نیت سے سنیل گروور سے جیولری کی قیمت پوچھی تو سنیل نے کہا یہ بیچنے کے لیے نہیں ہیں، یہ سب پرسنل ہیں۔
کافی عرصہ قبل کپل شرما شو سے الگ ہونے والے سنیل نے گاہکوں کو جیولری کو چھونے بھی نہیں دیا، خاتون نے جب جیولری کو چھونے کی کوشش کی تو سنیل نے زبردستی ہٹاتے ہوئے کہا ’بولا نا پرسنل ہیں، آپ کو سمجھ نہیں آ رہا۔‘
ویڈیو پر انٹرنیٹ صارفین نے دل چسپ تبصرے بھی کیے۔ یاد رہے کہ سنیل گروور آئندہ ماہ اپنی نئی فلم گوڈبائے میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔