سوشل میڈیا پر زیرگردش تصویری پہیلیاں صارفین کو الجھا دیتی ہیں، بعض تصویری پہلیاں مشکل ہونے کے باعث لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں کیونکہ صارفین اسے حل کرنے میں خاصی دلچسپی لیتے ہیں۔
صارفین کی ذہانت کو جانچنے کے لیے مختلف لوگوں کی طرف سے نت نئی تصاویر آنے کا سلسلہ کوئی نیا نہیں اس لیے انہیں بہت دلچپسی سے حل کیا جاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک پہیلی تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس نے صارفین کو الجھن میں ڈال دیا کیونکہ اسے صرف 15 سیکنڈ میں حل کرنا ہے جبکہ ہر کوئی اسے مختلف انداز سے دیکھ رہا ہے۔
اگر آپ اس تصویر کے اندر چھپے ہوئے چہروں کو دیکھنے کے شوقین ہیں، تو یہ پہیلی آپ ہی کے لیے ہے! یہ تصویر اس انداز سے بنائی گئی ہے کہ اگر مختلف نقطہ نظر سے بھی دیکھا جائے تو مختلف صورتحال سامنے آتی ہے۔
اس گلدستے میں 12 پوشیدہ چہروں کو دیکھ کر اپنی ذہانت کو پرکھنے کی کوشش کریں، صرف ایک ذہین انسان ہی تمام چھپے ہوئے چہروں کو 15 سیکنڈ میں دیکھ سکتا ہے!
مندرجہ بالا تصویر کی تخلیق سال1880 کی دہائی میں ایک مشکل پہیلی کے طور پر کی گئی تھی اور اسے خاص کر ذہین بچوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ اگر آپ نے 12 میں سے 10 چہروں کو شناخت کیا تو آپ کا آئی کیو لیول بلند ہے لیکن اگر آپ 8 چہروں کو تلاش کرپائے تو آپ کا آئی کیو لیول اوسط سے اوپر کہلائے گا۔
تو کیا آپ نے وہ 12 چہرے شناخت کرلیے اگر نہیں تو جواب دیکھیں!
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
اس تصویر میں 12 چہرے ہیں جو پھولوں کے گلدستے کے اندر چھپے ہوئے ہیں، آپ کی سہولت کے لیے ہم نے نیچے دی گئی تصویر میں 12 چہروں کو نمبرسے واضح کردیا ہے۔
پہلا چہرہ گلدستے کے اوپری بائیں جانب ہے۔
دوسرا چہرہ گلدستے کے اوپری دائیں طرف ہے۔
تیسرا چہرہ گلدستے کے نیچے بائیں جانب ہے۔
چوتھا چہرہ گلدستے کے نیچے دائیں جانب ہے۔
پانچواں چہرہ گلدستے کے درمیانی بائیں جانب ہے۔
چھٹا چہرہ گلدستے کے نیچے بائیں جانب ہے۔
ساتواں چہرہ گلدستے کے مرکز میں سب سے اوپر ہے۔
آٹھواں گلدستے کے بائیں جانب ہے۔
نواں چہرہ گلدستے کے نیچے دیکھا جا سکتا ہے۔ (الٹا)
دسواں چہرہ گلدستے کے بائیں جانب ہے۔ (الٹا)
گیارہواں چہرہ گلدستے کے سب سے اوپر ہے۔ (الٹا)
بارہواں چہرہ گلاب کے اندر گلدستے کے مرکز میں ہے۔