اسلام آباد : سینیٹر شوکت ترین نے خبردار کیا ہے کہ حکومت گیس میں 45 فیصد اضافہ کرنے جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر شوکت ترین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ریکوڈک میں کچھ نہیں ہورہا تھا،ہم نے جرمانہ ختم کرایا۔
شوکت ترین کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کوروناپالیسزکودنیانےسراہا، دنیاکے3بہترین ملکوں میں پاکستان کانام تھا، 2020سے21کےدوران گروتھ ریٹ6 فیصد تھی۔
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم یہ ساری چیزیں کر رہے تھے اوررجیم چینج ہوگئی ، اس وقت گروتھ 2 فیصد بھی نہیں ہوگی ،ڈالر 233 کا ہوگیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ مہنگائی کی شرح 15 فیصد تھی وہ آج 45فیصدہے ،جس کی کمائی 22 ہزار ہے اس کو 20 ہزار کا بل آرہا ہے۔
شوکت ترین نے خبردار کیا کہ یہ لوگ گیس میں 45 فیصد اضافہ کرنے جا رہے ہیں۔
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ آٹا 110روپے کلو ہوگیا ہے،غریب آدمی پس رہاہے، صحت کارڈ بند کردیاگیااس کی ٹیپ بھی آگئی ہے، احساس اور جوان پروگرام بند کر دیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ لوگ آکرکہنےلگےتحریک انصاف والے سرنگیں بچھاکر گئے ہیں، آئی ایم ایف کےبغیرکچھ نہیں ہوسکتا، لیں آئی ایم ایف بھی آگیااب کیوں روپیہ نیچےجارہاہے۔
موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ آپ کی ایکسپورٹس گر رہی ہیں،اس وقت تباہ کن صورت حال ہے، ان مسائل سےنکلنےکیلئےفوری الیکشن ضروری ہیں۔