بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں شیکھر دھون کپتان اور شریاس آئر کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے مابین جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز جمعرات 6 اکتوبر سے لکھنؤ کے بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکنا کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگی۔
سینئر بلے باز شیکھر دھون کو ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ مڈل آرڈر کے سنسنی خیز کھلاڑی شریاس ائیر کو ان کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پروٹیز کے خلاف اس ہوم وائٹ بال سیریز کے آخری مرحلے کے لیے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شامل بیشتر کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے۔
اسکواڈ
شیکھر دھون (کپتان)، شریاس آئیر (نائب کپتان)، رتوراج گائیکواڑ، شوبھمن گل، رجت پاٹیدار، راہول ترپاٹھی، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، شہباز احمد، شاردول ٹھاکر، کلدیپ یادو، روی بشنوئی، مکیش کمار ، اویش خان، محمد سراج، دیپک چاہر۔