الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے والی 5 جماعتوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ان کے انتخابی نشانات واپس لے لیے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے سنی تحریک، قومی یکجہتی پارٹی، ہیومن رائٹس پارٹی، پاکستان امن پارٹی اور آل پاکستان تحریک کے انتخابی نشانات ان جماعتوں کے اندر الیکشن نہ کرائے جانے کے باعث واپس لے لیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے حتمی اقدام سے قبل مذکورہ جماتوں کو نوٹسز جاری کیے تھے تاہم پانچوں سیاسی جماعتوں کی جانب سے کوئی بھی نمائندہ الیکشن کمیشن کے پاس پیش نہیں ہوا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نشان واپس لیے جانے کے بعد اب مذکورہ پانچوں جماعتیں آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اہل نہیں ہوں گی۔