مذاکرات ناکامی کے بعد پیپلزپارٹی نے حکومت اور کسان مظاہرین کےدرمیان ثالث بننے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی پی وفد ثالثی کی پیشکش لےکر کسان مظاہرین سے ملاقات کرےگا پیپلزپارٹی کاثالثی وفد قمرزمان کائرہ،فیصل کریم کنڈی پرمشتمل ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کاوفدکسان مظاہرین سےاظہاریکجہتی بھی کرےگا پیپلزپارٹی کسان اتحاد کے جائز مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے اور حکومتی فورم پرکسان مظاہرین کی آوازبنےگی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کسان مظاہرین کا ایشو کابینہ اجلاس میں اٹھائےگی۔
گزشتہ 5 روز سے اپنے مطالبات کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سراپا احتجاج کسان اتحاد حکومت کی جانب سے ٹال مٹول کے رویے پر برہم ہوگئی ہے اور اس نے پی ٹی آئی چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان کو احتجاج میں شامل ہونے کی دعوت دے دی ہے۔
اس حوالے سے کسان اتحاد کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دور میں حالات بہتر تھے، اب جو بجلی کے بل آرہے ہیں وہ کہاں سے دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں شامل افراد نے اپنی کرپشن معاف کروا لی، یہ کسی کے باپ کا ملک نہیں ہے، ایسا نہیں چلے گا اور ہم اپنا حق لیے بغیر اسلام سے نہیں جائیں گے۔