اسلام آباد: اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی کثیر منزلہ عمارت و شاپنگ مال میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے،آتشزدگی کے واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔
چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) عثمان نے ایک بیان میں کہا کہ سینٹورس مال میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، ہولناک آگ پر دو گھنٹے کی جدو جہد کے بعد قابو پایا گیا۔
چیف کمشنر اسلام آباد کے مطابق پاک فضائیہ کی چھ فائرٹینڈرنےآگ بجھانےمیں سول انتظامیہ کی مدد کی، فضائیہ اہلکاروں نےشاپنگ مال میں پھنسے افراد کو بھی باحفاظت باہرنکالا،تاحال پاک فضائیہ کا ہیلی کاپٹرامدادی کارروائیوں کیلئےسینٹورس مال پر موجود ہے۔
اس کے علاوہ آگ پر قابو پانے میں فائر بریگیڈ، نیوی اور ریسکیو 1122 نے حصہ لیا۔
ریسکیو آپریشن مکمل ہونے پر شاپنگ مال کی عمارت کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے حکم سے سیل کر دیا جائے گا۔
آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات تک عمارت سیل رہے گی۔
کسی کو بھی شاپنگ مال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔#ICTP
— Islamabad Police (@ICT_Police) October 9, 2022
ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے پر شاپنگ مال کی عمارت کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے حکم سے سیل کر دیا جائے گا۔
پولیس کا ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات تک عمارت سیل رہے گی، اور کسی کو بھی شاپنگ مال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔