زرداری اورسراج الحق کی ملاقات سیاسی بحران کے اسباب پرگفتگو

لاہور: ساببق صدرِمملکت آصف علی زرداری نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤ ں نے ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کے اسباب اوران کے حل بغور جائزہ لیا۔

ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی اور اس موقع پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ موجودہ صوتحال میں تنہاکچھ نہیں کیا جاسکتا، سب کوساتھ بٹھاکرفیصلے کرنےہوں گے۔

دوسری جانب جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ اگرحکومت کارکردگی دکھاتی اورعوام سے کئے گئے وعدون کوپوراکرتی تویہ صورتحال نہ ہوتی۔

دونوں رہنماؤں کہ درمیان یہ ملاقات جماعت اسلامی کے صوبائی مرکز’المنصورہ‘میں ہوئی۔ گزشتہ مہینے بھی موجودہ سیاسی بحران کے سلسلے میں آصف علی زرداری نے المنصورہ کا دورہ کیا تھا جو کہ چالیس سال میں پیپلز پارٹیہ کے کسی چیئرمین کا پہلا دورہ تھا۔