آفریدی نے شاہین سے متعلق کیا کہا؟

بوم بوم آفریدی نے شاہین شاہ کی صحت یابی سے متعلق جواب دیکر مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو دئیے گئیے ایک انٹرویو میں شاہد آفریدی سے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی طبیعت سے متعلق بارہا سوال کیا گیا۔

جس پر بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ میں فی الحال شاہین کا آدھا سسُر ہوں، نہ کہ ڈاکٹر۔

تاہم انہوں نے گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ شاہین کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے متعلق اہم خبر

اس سے قبل ایک بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ امریکا سے واپسی کے بعد میں نے اپنی نیندیں پوری کیں، اس دوران شاہین کے پیغامات آئے جنہیں میں پڑھنا بھول گیا اور ان کا جواب نہ دے سکا۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل ہونے والی گفتگو میں شاہین آفریدی نے بتایا تھا کہ وہ پہلے سے بہتر محسوس کررہے ہیں۔

لالا کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل شاہین کی فٹنس میں بہتری بہت ضروری ہے۔

ادھر فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے پی سی بی کے ایڈوائزری پینل کی زیرنگرانی ری ہیب پروگرام مکمل کیا، جس کے بعد وہ پندرہ اکتوبر کو لندن سے برسبین پہنچیں گے۔