اسلام آباد: سپریم کورٹ میں الیکشن دوہزار تیرہ کو چیلنج کردیا گیا ہے، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے اپنی ذمہ داری پوری نہ کرکے انتخابات کی شفافیت مشکوک بنا دی ہے۔
سابق جج محمود اختر کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن دوہزار تیرہ کو چیلنج کیا گیا، درخواست گزار کی پیروی سابق جج جسٹس اللہ نواز کریں گے۔
درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ مقناطیسی سیاہی اور دیگر سامان فراہم کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی، الیکشن کمیشن نے اپنی ذمہ داری پوری نہ کرکے انتخابات کی شفافیت مشکوک بنا دی ہے، درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ الزامات کی تحقیقات کی جائے اور الیکشن کالعدم قرار دیا جائے جبکہ غفلت کے ذمہ داروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔