طیارے کے اڑان بھرتے ہی اس کا لینڈنگ ٹائر گر گیا

اٹلی سے امریکا جانے والے بوئنگ 787 ڈریملائنر کے اڑان بھرتے ہی اس کا لینڈنگ ٹائر گر گیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کارگو کے لیے استعمال ہونے والے بوئنگ 787 ڈریملائنر نے اٹلی کے ٹارنٹو ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی اور اسے امریکا میں چارلسٹن کے ہوائی اڈے پر لینڈ کرنا تھا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے کے ٹیک آف کرتے ہی کچھ بلندی پر پہنچنے کے بعد اس کا پچھلا لینڈنگ ٹائر رن وے پر گر جاتا ہے۔

https://twitter.com/BoardingPassRO/status/1579858165407305728?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1579858165407305728%7Ctwgr%5E2250289b94064709525481a8e2400a685cd60442%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.ndtv.com%2Fworld-news%2Fwatch-boeing-aircraft-747-dreamlifter-loses-landing-gear-tyre-just-after-take-off-in-italy-3426234

اطلاعات کے مطابق ڈریملفٹر کو امریکا میں بحفاظت اتر لیا گیا۔