پاکستان جونیئرلیگ کے دسویں میچ میں مردان واریئیرز نے حیدرآباد ہنٹرز کو 4 وکٹوں سےشکست دے کر ٹورنامنٹ میں تیسری کامیابی اپنے نام کر لی۔
مردان واریئیرز نے یہ میچ جیت کر پلے آف میں رسائی حاصل کر لی، جبکہ حیدرآباد ہنٹرز مسلسل 4 میچوں میں شکست کے بعد پلے آف سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم ہے۔
قدافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلےجانے والے دسویں میچ میں مردان واریئیرز کی ٹیم نے129 رنزکا مطلوبہ ہدف 19.2 اوورز میں حاصل کر لیا، مردان کی جانب سے حسیب خان نمایاں بیٹر رہے انہوں نے ناقابلِ شکست 49 رنز بنائے انہوں نے 39 گیندوں کا سامنا کیا جس میں 5 چوکے اور ایک چھکا لگایا، داؤد نذر نے بھی حسیب کا بھر پور ساتھ دیا.
انہوں نے بغیر آوٹ ہوئے 14 گیندوں پر 23 رنز بنائے جس میں 2 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، شاہزیب نے35 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 33 رنز بنائے، حیدرآباد کی جانب سے علی نصیر نے 38 رنز کے عوض 3، محمد زبیر جونئیر نے 18 رنز کے عوض 2 اور حسیب الرحمان نے 18 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل حیدرآباد ہنٹرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو اس کے حق میں بہتر ثابت نا ہو سکا اوراس کی پہلی دو وکٹیں صرف 4 رنزپر گِرگیں سعد بیگ اور آفاق خان بغیر کوئی رن بنائے پوولئین لوٹ گئے۔
Daud Nazar wins it for @Mardan_Warriors 💪🏼#Next11 l #PJL l #MWvHH pic.twitter.com/868tlVOPdD
— Pakistan Junior League (@ThePJLofficial) October 13, 2022
حیدرآباد کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے، حیدر آباد کی جانب سے علی نصیر نمایاں بیٹر رہے انہوں نے بغیر آوٹ ہوئے 37 گیندوں پر 54 رنز بنائے جس میں 4 چوکے 2 چھکے شامل تھے، ارباز خان نے27 گیندوں پر 2 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 22 رنز بنائے، معیز رانا نے 17 رنز بنائے.
مردان وارئیرز کے محمد عرفان اور آرچی لینہم نے بلترتیب 17 اور 24 رنز کے عوض 2،2 جبکہ عابداللہ اور ایمل خان نے 25 اور 28 رنز کے عوض ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔