ملک کے 11 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا سیاسی دنگل اتوار کو سجے گا

کراچی : ملک کے گیارہ حلقوں میں ضمنی انتخابات کا سیاسی دنگل اتوار کو سجے گا ، جس کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے گیارہ حلقوں میں ضمنی انتخابات کا سیاسی دنگل اتوار سولہ اکتوبر کو سجے گا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آٹھ حلقوں سے خود امیدوار ہیں، عمران خان آج کراچی میں جلسہ کریں گے۔

کراچی میں دو نشستوں پر ضمنی انتخابات ہورہے ہیں جبکہ پنجاب میں تین قومی اور تین صوبائی نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔

جس کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ، انتخابی مہم آج رات بارہ بجے ختم ہوجائے گی۔

الیکشن کمشنر پنجاب نے ضمنی انتخابات کیلئے مانیٹرنگ ٹیموں کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

چھبیس افسران پر مشتمل چھ مانیٹرنگ ٹیمیں پندرہ اکتوبر سے فعال ہوجائیں گی، مانیٹرنگ ٹیمیں پولنگ سے ایک روز پہلے اور پولنگ والے دن انتخابی عمل کا جائزہ لیں گی۔