شاداب خان، مجھ سے شادی کرو گے؟ کیوی مداح کا اظہار محبت

کیوی مداح نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان سے اپنی محبت کا اظہار کر دیا۔

سہ فریقی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف فتح حاصل کرنے کے بعد شاداب خان کی کچھ مداحوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کیوی مداح کو نائب کپتان شاداب نے اپنا ٹراؤزر بطور تحفہ دیا، ساتھ ہی کچھ فینز نے کھلاڑی سے آٹوگراف لے کر ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

کیوی مداح نے شاداب خان سے ٹراؤزر لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’شاداب بہت اچھے کھلاڑی ہیں میں انہیں پسند کرتی ہوں اور ان سے محبت کرتی ہوں‘۔

کیوی مداح نے یہ بھی کہا کہ ’میں نے انہیں شادی کی پیشکش بھی کی ہے، شاداب بہت شرمیلے ہیں، انہوں نے مجھے کوئی جواب نہیں دیا۔‘

کیوی مداح کی یہ ویڈیو جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پاکستانی مداحوں نے شاداب خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستانی لڑکیوں کے لیے آٹوگراف بھی نہیں اور گوریوں کو بطور تحفہ ٹراؤزر دے رہے ہیں۔

https://twitter.com/babarazam100/status/1580926291695796225?s=20&t=ygBq6rCEC0f9GLzYSt1Dzg

ایک اور پاکستانی مداح نے کہا کہ ورلڈ کپ جلد شروع ہونے والا ہے، ہمارے پلیئرز کی جان چھوڑ دو انہیں ورلڈ کپ پر فوکس کرنے دو۔