پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رہے گا یا نہیں ؟ اعلان 21 اکتوبر کو ہوگا’

بھارت پاکستان گرے لسٹ

اسلام آباد : پاکستان کے رواں ہفتے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان ہے ، ایف اے ٹی ایف کے صدر ٹی راجا کمار 21 اکتوبر کو نیوز کانفرنس کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا اجلاس 20 اکتوبر سے پیرس میں ہوگا۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان گرے لسٹ سےنکلنےکیلئےتمام اہداف پورےکرچکا ، ایف اےٹی ایف کےساتھ ہی اقوام متحدہ کے اہداف بھی حاصل کیے گئے۔

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی طرف سے کالعدم کی گئی جماعتوں پر پابندی لگائی گئی، یو این لسٹ کے مطابق کالعدم جماعتوں اورعہدیداروں پر پابندی عائد کی گئی۔

ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کےخاتمےکےلیےجدید ترین قانون سازی کی گئی، ایف اے ٹی ایف کی شرط پر سونے ، زیورات اور پراپرٹی کے لین دین کو دستاویز بنایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف اےٹی ایف کےصدرٹی راجاکمار21اکتوبرکونیوزکانفرنس کریں گے، نیوز کانفرنس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کااعلان ہوسکتا ہے۔